Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی رینکنگ، بابر اعظم نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی

Now Reading:

آئی سی سی رینکنگ، بابر اعظم نے کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی
بابر اعظم
Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے ایک اور تاریخ رقم کرلی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک روزہ میچز کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی ہے، جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرآ گئے ہیں جبکہ  بھارتی کپتان ویرات کوہلی  857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی اعزاز کے ساتھ پاکستان کرکٹ نے اٹھارہ سال بعد تاریخ رقم کی ہے، اس سے قبل سال 2003  میں محمد یوسف ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر رہنے والے آخری قومی کھلاڑی تھے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو سنچریوں نے پاکستانی اوپنر فخر زمان کو بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل کرادیا ہے اور وہ ون ڈے رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل ظہیر عباس،جاوید میانداد اور محمدیوسف بھی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر رہ چکے ہیں۔

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی، شاہد آفریدی داماد کے حق میں سامنے آگئے
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات
عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کی خاطر بڑی آفر ٹھکرادی
شاہد آفریدی نے عامر اور عماد کی واپسی کا فیصلہ درست قرار دے دیا
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر