Advertisement

اداکارہ زویا کس مشہور شخصیت کی بیٹی نکلی؟ جان کر آپ بھی حیران ہو جائینگے

زویا ناصر

شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے کئی پاکستانی فنکار ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کئی سالوں بعد معلوم ہوا کہ وہ کسی مشہور شخصیت کے بیٹے یا بیٹی ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کے بارے میں بتا رہے ہیں جوایک مشہور شخصیت کی بیٹی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، نغمہ نگار، فلم کہانی و مکالمہ نویس ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں۔

نامور ادیب ناصر ادیب کو 412 فلمیں لکھنے کا اعزاز حاصل ہے جس میں مولا جٹ جیسی کامیاب ترین فلم بھی شامل ہے۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ زویا نا صر کے والد نا صر ادیب نے 30 برس کی عمر میں بڑی اسکرین کے لیے پہلی فلم ’وحشی جٹ‘ لکھی تھی۔

ناصر ادیب کو 2019 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ناصر ادیب نے پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے یہ فیصلہ فلمسازوں کو پروڈکشن کی جانب لانے کے لیے کیا تھا، وہ چاہتے تھے کہ اہم موضوعات پر ان کی تحریر کردہ کہانیوں پر فلمساز و ہدایت کار اپنے طور پر کام کریں۔

ان کی صاحبزادی زویا ناصر پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

 

Advertisement

زویا ناصرسوشل میڈیا پر روزمرہ مسائل اور ٹرینڈز پر کھل کر اظہار خیال کرنے کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کے ساتھ منگنی کی تھی۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version