Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارشوں کا خطرناک اسپیل پاکستان میں داخل ہونے کو تیار، شہری ہوشیار ہوجائیں

Now Reading:

بارشوں کا خطرناک اسپیل پاکستان میں داخل ہونے کو تیار، شہری ہوشیار ہوجائیں
Advertisement

محکمہ موسمیات نے اگلے 5 روز میں ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 4 اپریل سے 8 اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، بارشوں کا ایک سلسلہ کل رات سے پاکستان پر اثر انداز ہوجائے گا اور کل شام یا رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں شروع ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکے بعد ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید موسمی صورتحال متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے تیز ہوائیں پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، اس وقت سندھ کے مختلف جنوبی علاقہ جات میں سمندری ہوائیں شروع ہوچکی ہیں، سمندری ہواؤں کا یہ سلسلہ پاکستان کے مختلف علاقوں تک پھیل جائے گا جس کی وجہ سے نمی بڑھنا شروع ہوجائے گی۔

دوسری جانب بارشوں کا سلسلہ کل خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا باعث بنے گا۔

Advertisement

سوموار سے بارشوں کا یہ سلسلہ خطہ پوٹھوہار تک پھیل جائے گا اور منگل سے جمعرات کے دوران یہ اپنی شدت پر ہوگا، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں جس میں جنوبی علاقے بھی شامل ہیں۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا خصوصاً مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش کے امکانات ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، سبی، ژوب، خضدار، بارکھان، نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

بلوچستان کے دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ شمال مشرقی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں، سندھ میں اس دوران چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں جس میں لاڑکانہ، دادو اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارشیں متوقع ہیں تاہم بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں زیادہ اثر انداز ہوگا جہاں آندھی، ژالہ باری اور شدید موسمی حالات کی توقع کی جارہی ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے امکانات ہیں۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جہاں ژالہ باری، آندھی اور گرج چمک دیکھنے کو ملے گی۔

صرف یہی نہیں بلکہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں نسبتاً اچھی بارش کے امکانات ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں بارش کی توقع کی جارہی ہے تاہم اس دوران دیگر علاقہ جات میں ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن، ساہیوال ڈویژن اور ملحقہ تمام تر علاقوں میں ہلکی بارشوں کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اکثرعلاقوں میں آندھی چلے گی اور ژالہ باری ہوگی جبکہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں، یہ صورتحال جمعرات تک ملک کے بیشتر علاقوں میں متوقع ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں توقع کی جارہی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار؛ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر