سندھ کے نوجوانوں کیلئے 10 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عثمان ڈار

ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

08th May, 2021. 10:33 am
عثمان ڈار نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 ارب روپے کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 1.3 ارب روپے قرض اور 1.4 ارب روپے کی رقم اسکل اسکالرشپ پروگرام کے تحت سندھ کے نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں بڑے پیمانے پر رقم کی مزید تقسیم مکمل کی جائیگی۔

Adsense 300×250

مزید پڑھیں