سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد کا رشتہ قائم ہے، فواد چوہدری

ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

08th May, 2021. 10:15 am
فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال دونوں رہنماؤں کےمابین اچھے ذاتی تعلقات کا مظہرہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں،ان کے درمیان باہمی احترام اوراعتماد کا رشتہ قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورہ تعاون کی نئی راہیں کشادہ اوردیرینہ تعلقات کو تقویت دینے کا باعث بنےگا۔

Adsense 300×250

مزید پڑھیں