Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشاب ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

Now Reading:

خوشاب ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

الیکشن کمیشن کی جانب سے خوشاب سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 پر 5 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 84 خوشاب میں 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پی پی 84 پر مقابلے کیلئے پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔

اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغرعلی بھی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی پی 84 تحصیل نورپور تھل، قائد آباد اور خوشاب کے علاقوں پر مشتمل ہے جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار687 ہے۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے کے 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ انتخاب والے روز امن و امان قائم رکھنے کے لیے 500 رینجرز اور 2800 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہناہے کہ حلقے میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غیر ملکیوں پر حملے سے دو دن قبل دہشت گردوں نے ریکی کی، تحقیقاتی ذرائع
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر