وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کے کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انھوں نے کورونا مریضوں کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بغیر اطلاع کے اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے حفاظتی کٹ پہن کر کورونا وارڈ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کوویڈ وارڈ کا اچانک دورہ pic.twitter.com/yOM2BA2nqO
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) May 10, 2021
اس موقع پر ڈاکٹر منہاج نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں دی جارہی ہیں، کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن، ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اسپتال میں دستیاب سہولیات، کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹرز سے استفسار کیا۔
عمران خان نے پمز اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پمز انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
وزیراعظم عمران خان کا پیمز ہاسپٹل میں کورونا وارڈ کا اچانک دورہ – مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا – وزیراعظم بغیر اطلاع دیئے اچانک نک پمز اسپتال پہنچ گئے@ImranKhanPTI pic.twitter.com/dhiOOT5Tke
Advertisement— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) May 10, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ہیلتھ ورکرزمریضوں کےساتھ اپنا بھی خیال رکھیں۔ ایس او پیز پر زیادہ سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News