Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہالی ووڈ کی اداکارہ نے آواز بلند کر لی

Now Reading:

بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہالی ووڈ کی اداکارہ نے آواز بلند کر لی

ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات اور اداکاروں نے بھارت میں تیزی سے بڑھنے والی کورونا کی صورتحال پر آواز بلند کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ ریس ودرسپون اور گلوکارہ کیٹی پیری کی جانب سے بھارت کی مدد کی اپیل سامنے آئی ہے۔

اداکارہ کیٹی یپری نے فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by KATY PERRY (@katyperry)

Advertisement

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا گیا کہ آپ لوگوں نے بھارت میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں سنا ہوگا جہاں اس بیماری کے کیسز کی تعداد روزانہ ایک نیا ریکارڈ بنارہی ہے۔

کیٹی یپری نے مزید لکھا کہ اسپتالوں نے آکسیجن اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو اسپتال کے باہر مرتا دیکھ رہے ہیں۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ پر امداد دینے کے لئے تفصیلات بھی شیئر کی ہے۔

Advertisement

علاوہ  ازیں  آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ریس ودرسپون نے بھی بھارت کی امداد کے لئے اپیل کی ہے۔

جبکہ بھارت کی شوبز شخصیات بھی فنڈز اور طبی سہولیات فراہم کر کے کورونا متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔

امریکہ، آسٹریلیا اور تائیوان سمیت کئی ممالک  آکسیجن، ویکسینز سمیت اہم ضروری اشیاء جلد از جلد بھارت پہنچانے کے لئے سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور اموات کے لحاظ سے بھارت دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں کورونا سے کل اموات کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

مسلسل کئی روز سے بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

Advertisement

 گزشتہ روز تین ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن سلینڈر مہیا نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو دم توڑتا دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

 شمشان گھاٹ میں بھی اپنے پیاروں  کی آخری رسومات  ادا کرنے کے لئے باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر