وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے اچھے نمبرز پر اپوزیشن نے پروپیگنڈا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باوجود حکومتی پیکجز کی وجہ سے معیشت کی ترقی حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجناس کی مناسب قیمت مقرر کرنے سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوا ہے اور اس سال بھی 4 فیصد معاشی شرح حاصل کریں گے۔
حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ بڑے درجے کی صنعتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور امید ہے کہ ملکی مجموعی پیدوار کی 4 فیصد شرح حاصل کر لی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارچ میں 3.2 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوسکتا ہے کہ سال کے اختتام تک اس سے بھی زیادہ گروتھ ہو۔
حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک سے ہم کوئی پیسہ نہیں لے رہے بلکہ ماضی کے لئے ہوئے قرضے ادا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے معاشی ترقی کی رفتار میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مصنوعی طریقے سے معیشت کو سنبھالا گیا ہے کورونا کے دوران حکومتی اقدامات سے معاشی ترقی حوصلہ افزا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں معاشی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ساڑھے 8 فیصد گروتھ ہوئی ہے جبکہ ٹیکس ریونیو میں 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اسحاق ڈار کے نمبرز نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر ہیں۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیمنٹ کی پیدوار میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 9 فیصد رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News