Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاول کے حیران کن فوائد جو بنائے جلد کو خوبصورت

Now Reading:

چاول کے حیران کن فوائد جو بنائے جلد کو خوبصورت

چاول ایک ایسی غذا ہے جسے زیادہ تر لوگ پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ چاول کا پانی جلد کے لیے کسس قدر فائدے مند ہے۔

بیوٹیشن اور کاسمیٹکس  ماہرین چالوں کے پکانے سے قبل اسے بگھونے کی صورت میں حاصل ہونے والے پانی کے حیرت انگیز فوائد اگر آپ جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اس کا استعمال شروع کر دیں گے۔

یاد رہے کہ چالوں کے پانی کا استعمال صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ چاولوں کو ابال کر یا اسے پیس کر کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 جبکہ چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

چاولوں کا پانی ایک قدرتی ٹانک کا کردار ادا کرتا ہے جس کے استعمال سے جلد اور بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔

چالوں کا پانی وائٹننگ ایجنٹ کا کردار ادا کرتا ہے جبکہ اس کے پانی کے استعمال سے جِلد اور بالوں کی صحت پر ان گنت فوائد حاصل ہوتے

چاولوں کے پانی میں اضافی مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔

چاول کے پانی سے ایکنی، کیل مہاسوں کا خاتمہ

گرمیوں کے آتے ہی جلد پر اضافی تیل آنے کے سبب سب سے پہلے چہرے پر دانے اور اس کے نتیجے میں داغ دھبے بننا شروع ہوتے ہیں جو کہ نہایت ناگوار دکھتے ہیں اور شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔

چاول کے پانی میں موجود وٹامن بی کمپلیکس کے باعث چہرے کی جھریاں ختم اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔

Advertisement

چاولوں کے پانی میں ایسے وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں جو چہرے کے مُردہ خلیوں کو  صاف کرنے اور متاثرہ خلیوں کی صحت بحال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور رنگت کو صاف کرنے میں انتہائی مددگارثابت ہوتے ہیں۔

چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے ایک قُدرتی دوا ہے ۔

چاول کا پانی جو جلد کے کھلے مساموں کو بند کرتا ہے اور کیل مہاسوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 چہرے پر چاولوں کے پانی کے استعمال کے لیے اسے پہلے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں۔

چاولوں کے پانی میں کوئی صاف سوتی کپڑا یا ٹشو بھگو کر اپنے پورے چہرے پر بھی رکھاجا سکتا ہے۔

Advertisement

 یہ عمل 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ دہرائیں ، اس کے نتیجے میں چہرہ صاف شفاف اور رنگ نکھر جائے گا۔

اس کے علاوہ چاولوں کا پانی کلینزنگ کا کام بھی کرتا ہے اور چہرے پر جمی گرد کو صاف کر کے چہرے کو تازگی اور شادابی بخشتا ہے۔

چاول کو جلد پر استعمال کرنے کے بہت سے طریقے ہے کبھی پانی کی صورت میں تو کبھی ماکس تاہم چاولوں کو پیس کر اس کا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا کر اسے بطور ماسک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

چاول کے پانی سے بالوں کی بہترین نشونما

چاولوں کے پانی سے بالوں کو دھویا جائے تو بال جَلد ہی گرنا بند ہو جاتے ہیں اور گھنے، چمک دار بھی ہوتے ہیں۔

چاولوں کا پانی بالوں کو نرم بنا کر الجھنے سے بچاتا ہے اور قدرتی چمک بحال کرتا ہے۔

Advertisement

بالوں کو شیمو کرنے کے بعد بالوں پر چاولوں کا پانی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے 5 منٹ مساج کریں ، بعد ازاں بالوں کو صاف پانی سے نتھار لیں، بال سلکی نرم اور چمکدار نظر آئیں گے۔

چاولوں کے پانی کو بالوں پر باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں بال لمبے بھی ہوتے ہیں۔

چاول کے پانی میں سرسوں کا تیل شامل کر کے استعمال کرنے سے بال گھنے چمکدار اور نرم ملائم ہوتے ہیں۔

چاولوں کا پانی حاصل کرنے کے لیے چاولوں کو کسی بھی برتن میں ڈالیں اور ایک پانی دھو کر نکال لیں، اب اس میں مطلوبہ پانی کی مقدار شامل کریں اور 2 سے 3 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔

اس کے علاوہ چاولوں اور پانی کو رات بھر بھی بھگویا جا سکتا ہے، بعد ازاں پانی چھان کر استعمال کر لیں اور چاول پکا لیں۔

چاولوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے چاولوں سے پانی چھان کر اسے ایئر ٹائٹ برتن میں ڈال کر فریج میں ایک ہفتے تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

جبکہ چاولوں کو سادہ پانی میں اُبال کر بھی اس کا پانی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر