پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کے صحافی کورونا ویکسین کے حقدار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے صحافیوں کی ویکسینیشن سے متعلق بیان میں کہا کہ صحافی فرنٹ لائن پر وباء سے مقابلہ کر رہے ہیں۔سندھ کے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام صحافی کورونا ویکسین کے حقدار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کو کورونا ویکسین لگانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کو کرونا ویکسین لگانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں صحافی فرنٹ لائن پر وباء سے مقابلہ کررہے ہیں سندھ حکومت بھی صوبے میں صحافیوں کو ویکسین کی سہولیات مہیا کرے سندھ کے صحافیوں نے اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی
Advertisement— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) May 11, 2021
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مہم کا حصہ رہے، سندھ میں کورونا کی صورتحال پر فرنٹ لائن صحافیوں کی جانب سے منظم مہم چلائی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے صحافیوں نے اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، سندھ حکومت بھی صوبے میں صحافیوں کو ویکسین کی سہولیات مہیا کرے۔
واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول اپنے حواس کھوچکے ہیں، بلاول کا عقیدہ ہے جھوٹ اتنا بولو کہ سچ لگے۔
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو تاریخی قرضوں کی طرف دھکیلا، بلاول کو اپنی حیثیت کا علم ہوجائیگا، بلاول زمینوں پر قبضے،منی لانڈرنگ اور کمیشن کے بجائے سندھ کی ترقی کا سوچیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News