پاکستان میں آج مزید 4812 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 827833 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 4812 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1178، اسلام آباد میں 431، گلگت بلتستان میں 2 ، پنجاب میں 2068، خیبرپختونخوا میں 864، بلوچستان میں 159 جبکہ آزاد کشمیر میں 110 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 284737، بلوچستان میں 22528، خیبرپختونخوا میں 119277،اسلام آباد میں 75498 ، گلگت بلتستان میں 5314، پنجاب میں 303182 اور آزاد کشمیر میں 17297 مریض موجود ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1178 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 284737 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News