وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہولی فیملی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے ہمیں 20 وینٹیلیٹرز فراہم کیے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کوششوں سے یہ 20 جدید وینٹیلیٹرز ہولی فیملی کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے وینٹیلیٹرز کا معائنہ کیا اور کورونا وارڈ سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہے اور میں اسی اسپتال میں پیدا ہوا تھا ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایمرجنسی پیدا ہوئی تو ہولی فیملی اسپتال کو کورونا اسپتال میں منتقل کر دیں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وارڈ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان سے کروائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News