این سی اوسی کا ملک بھر میں تعلیمی ادارے23مئی تک بند رکھنے کا اعلان

ثمرا مظہرویب ایڈیٹر

08th May, 2021. 04:57 pm

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے ملک بھر میں  تمام تعلیمی ادارے23مئی تک  بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر کے  تعلیمی ادارے 23مئی تک بند رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں  کی بندش کا فیصلہ  کورونا  وباء کے پھیلاؤ  میں تیزی کے  باعث کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے 17مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیاتھا،تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی اجلاس18مئی کو ہوگا۔

Adsense 300×250