Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارسا سندھ میں جان بوجھ کر قحط سالی کی صورتحال پیدا کررہا ہے، سسی پلیجو

Now Reading:

ارسا سندھ میں جان بوجھ کر قحط سالی کی صورتحال پیدا کررہا ہے، سسی پلیجو

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر سسی پلیجو کا کہناہے کہ ارسا سندھ میں جان بوجھ کر قحط سالی کی صورتحال پیدا کررہا ہے، ایک بار پھر سندھ کو اپنے حصے کے پانی سے محروم رکھا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی سینیٹر نے کہا کہ صورتحال ایسی ہوگئی ہے کہ کوٹری ڈاؤن اسٹریم پر پانی نہ ہونے کہ برابر ہےخاص کرکے سندھ کے ساحلی پٹی والے علاقےجس میں بدین، ٹھٹہ اور دیگر اضلاع میں پانی کی قحط سالی ہے۔

سسی پلیجو نے کہا کہ سندھ کے ارسا کے ممبر نے بھی ارساچیئرمین کواحتجاجی خط بھی لکھا ہےکہ کینالز کو غیر قانونی بہانہ بند کیا جائے۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ سندھ کا پانی دوسرے صوبےکودیاجارہاہے، سازش کے تحت سندھ کےساتھ ہر سیزن میں یہ صورتحال پیدا کی جارہی ہے، سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہ ملنے کی وجہ سے صوبے کے کاشتکار وقت پر فصل کاشت نہیں کرپارہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدین, سجاول, ٹھٹہ سمیت ساحلی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، دریا اور کینالز میں سندھ میں اس وقت جتنا بھی پانی موجودہےکوشش کی جائے کہ برابری کی بنیادپر تقسیم کیا جائے۔

Advertisement

سسسی پلیجوکا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو نقصان پہنچانا بند کرے، پانی نہ ملنے کی وجہ سے سندھ کے کاشتکار پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلےہی کورونا اور گزشتہ بارشوں  سے سندھ کی زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی عمران خان حکومت نے کوئی مدد نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
پولیس کا یونیفارم پہن کر احساس ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر