Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، مصباح الحق

Now Reading:

جیتنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، مصباح الحق
مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جب بھی ٹیم جیتتی ہے تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ دونوں ٹورز پر کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں، پرفام کرنا مشکل ہوتا ہے جبکہ زمبابوے میں اوپنرز نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ عمران بٹ نے پہلی اننگ سمیت فیلڈنگ میں اچھا پرفارم کیا ہے اور اوورآل ہر شعبے میں کھلاڑیوں نے بہتر پرفام کیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ آگے انگلینڈ میں اہم سیریز آرہی ہیں اور ورلڈ کپ بھی آرہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے لئے بہت بڑی کامیابی ہوگی ،ویسٹ انڈیز کا ٹور بھی کرنا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ بابر بطور کپتان اب پراعتماد نظر آرہا ہے  جبکہ بابر اعظم کے اعتماد میں اضافہ ٹیم کے لئے بہترین ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میں خود لیٹ آیا کیونکہ یونس خان، محمد یوسف اور انضمام الحق تھے جبکہ فواد عالم کے وقت میں خود یونس، اظہر اور اسد شفیق بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کمبینیشن  میں سلاٹ اتنی آسانی سے نہیں بنتا اور  یہ ہی وجہ ہے کہ لڑکے لیٹ ٹیم میں آتے ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ کورونا کے دوران کرکٹ کھیلنا آسان نہیں تھا نارمل حالات میں کرکٹ بھی نارمل ہو رہی ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو کریڈٹ جاتا ہے کہ ان حالات میں بھی کھیل رہے ہیں کھلاڑیوں کا کھیل کے لئے جذبہ انہیں ان حالات میں بھی کھلا رہا ہے۔

Advertisement

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ  کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام لڑکوں کی آپس میں بانڈنگ اچھی ہے ویسے سحری اور افطاری کے وقت آپس میں بیٹھنے کا اچھا موقع مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چانس دینا تھا تو اس کے لئے کسی ایک کو تو ریسٹ دینا ہی تھا۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ سکواڈز میں اب بیس بائیس لڑکے نارمل جا رہے ہیں ،مستقبل میں انہیں قومی ٹیم کے  لئے کافی کچھ سیکھنے کو مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز سے بھی ہمیں ورلڈ کپ کی ڈائریکشن ملے گی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مزید کہا کہ بڑی ٹیمیں بھی چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیل کر ڈوولیپ ہوئی ہیں، جب اپنے سے اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو سیکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر