Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ گھریلو ٹوٹکے معدے میں تیزابیت سے نجات دلائیں

Now Reading:

یہ گھریلو ٹوٹکے معدے میں تیزابیت سے نجات دلائیں

رمضان المبارک میں عام طور پر اکثر لوگوں کو معدے میں تیزابیت اور پیٹ درد ہونے کی شکایات ہوتی ہیں جس کی کئی ساری وجوہات ہیں۔

ماہرین صحت کا کہناہے کہ معدے میں تیزابیت ہونے کی وجہ گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح کا بڑھ جانا ہے۔

معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے اور کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال ہے۔

عام طور پر معدے میں تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہوجانے کے باعث سینے میں جلن اور تیزابیت کا احساس ہوتا ہے۔

ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرکے معدے کی تیزابیت سے نجات مل سکتی ہے۔

Advertisement

سونف

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ معدے میں تیزابیت کی صورت میں کچھ مقدار میں سونف چبا لی جائے تو اس سے یہ شکایت کافی حد تک دور ہوجائے گی اور پیٹ کے درد کی صورت میں آرام بھی ملے گا۔

اس کے علاوہ سینے کی جلد، پیٹ پھولنے اور بدہظمی سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا۔

دار چینی

دار چینی معدے کی تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق دار چینی معدے کی صحت ہاضمے اور غذا کو جذب کرتے ہے۔ معدے میں تیزابیت کو دور کرنے کے لیے دار چینی کی چائے مفید ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement

لونگ

لونگ قدرتی طور پر غذائی نالی میں گیس پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ الائچی اور لونگ کو کچل کر کھانا بھی مفید ہے۔ لونگ معدے میں تیزابیت کا علاج کرتی ہے اور طبیعت بحال کرتی ہے۔

زیرہ

زیرہ بھی معدے میں تیزابیت کو معمول پر رکھنے میں خاص سمجھا جاتا ہے۔ زیرہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کے درد کو کم کرتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر ہر کھانے کے بعد کھانا انتہائی مفید ہے۔

ناریل کا پانی

ناریل کا پانی تیزابیت کو ختم کرتا ہے، ناریل کا پانی پینے سے تیزابی سطح الکلائن میں بدل جاتی ہے اور معدے میں ٹھنڈک کا باعث بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر