وزیر خزانہ شوکت ترین نے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں فارم گیٹ پرائسنگ کے امور اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ پھل اور سبزیوں سمیت جلد خراب ہونے والی اشیاء اور مڈل مین کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے لئے زراعت کے شعبے میں بڑے چیلنجز درپیش ہیں جبکہ کسانوں کو سود سے پاک قرضے دے کر زرعی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مڈل مین کا کردار ختم ہونے سے کاشتکار کو اپنی پیداوار کا 35 سے 40 فیصد سے زائد حصہ مل سکتا ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کاشتکاروں کو ویئر ہاؤسز اور کولڈ اسٹوریج کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ملاقات میں معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری فوڈ سکیورٹی بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News