Advertisement
Advertisement
Advertisement

مایا علی 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت دیکھ کر متاثر ہوگئیں

Now Reading:

مایا علی 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت دیکھ کر متاثر ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی بھی 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت اور بلند حوصلے کو دیکھ کر متاثر ہوگئیں۔

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10سالہ فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والے ویڈیوشیئر کی۔

مایا علی کا 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت کو سلام

مایا علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں، فلسطین کے لیے دعا کریں۔

مایا علی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشتگردی سے ہونے والی بڑی تباہی کے باوجود بچی کی ہمت دیکھ کر انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا۔

Advertisement

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پرلکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دل دہلا دینے والے مناظر ہیں لیکن میں اس بچی کو سلام کرتی ہوں جو صرف 10 سال کی ہے اور اس کے باوجود اس میں اپنے لوگوں کی مدد کرنے کی ہمت اور حوصلہ ہے۔

فلسطین کے لوگوں کے لیے دعا کرتے ہوئے اداکارہ مایا نے لکھا ہے کہ یااللّٰہ تو ان کی تکلیف کو آسان کر اور ہمارے فلسطینی لوگوں کے لیے ہماری دعاؤں کو سُن۔

مایا علی کا 10 سالہ فلسطینی بچی کی ہمت کو سلام

گزشتہ دنوں دس سال کی فلسطینی بچی نے آنے والے طوفان کے بارے میں بتایا تھا جسے سن کر ہر آنکھ پر نم ہو گئی۔

دس سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی بتا رہی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے دس ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے بچی کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری نے محلے اُجڑ دیے ہیں جس کی وجہ سے بچے بے یارو مددگار ہوگئے ہیں اوربےگھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement

تاہم اکثر علاقوں کی بجلی بھی بند کردی گئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

بچی کا بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشکوک افراد کی گرفتاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں محکمہ صحت کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے داغے گئے دو میزائل لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، آج حملوں میں اب تک 33 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے آج پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے صرف ایک حملے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر