Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدنان صدیقی کی عالمی وبا کی بدترین صورتحال پر بھارتیوں کے لیے دعائیہ پیغام

Now Reading:

عدنان صدیقی کی عالمی وبا کی بدترین صورتحال پر بھارتیوں کے لیے دعائیہ پیغام
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے عالمی وبا کی بدترین صورتحال پر بھارتیوں کے لیے دعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کی کیپشن میں اداکار نے بھارت میں کورونا کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

Advertisement

اس سے قبل اداکار عدنان صدیقی نے عالمی وبا کی بدترین صورتحال میں بھارت کو کی جانے والی مدد کی پیشکش پر ایدھی فاؤنڈیشن کو خوب سراہا تھا۔

عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ ’ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کے لیے ہمدردی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔

اداکار نے کہا تھا کہ ’یہ صرف انسانیت کی بات ہے کہ ہم بحران کے اس دور میں سیاسی اختلافات اور سفارتی اختلاف رائے سے بالاتر ہوکر بھارت کی مدد کریں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

Advertisement

پاکستان نے بھارت کیلئے مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت بھارت میں کورونا کے مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ایمبولینس سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

اس حوالے سے عدنان صدیقی نے کہا تھا کہ ’ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انسانیت سب سے بڑھ کر ہے۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کو کونسی بلاک بسٹر فلم کی آفر ٹھکرانے کا افسوس ہے؟
بھارتی سنگھ کا ماہ رمضان کی اہمیت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار
ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی
اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
شاہد کپور کا اپنے کیریئر کے آغاز اور جدوجہد کے متعلق اہم انکشاف
اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر