Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز سے کتنے روپے نکلوائے گئے

Now Reading:

عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز سے کتنے روپے نکلوائے گئے

رمضان اور عیدالفطر کے دوران خصوصی اے ٹی ایم مانیٹرنگ سے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے۔

بینک دولت پاکستان خصوصاً رمضان ، عید اور دیگر تہواروں کی  طویل تعطیلات کے دوران صارفین کو اے ٹی ایم سے متعلق سہولتوں کی زیادہ سے زیادہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کمرشل بینکوں کی شراکت سے متعدد اقدامات کرتا رہا ہے۔

نتیجے کے طور پر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کی مشترکہ کوششوں سے رمضان اور عیدالفطر کے دوران اے ٹی ایم خدمات کے کارگرر نے کا وقت اوسطاً  96.5 فیصد رہا، اس سے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اپ ٹائم مزید بہتر ہوکر 98 فیصد ہوگیا۔

علاوہ ازیں رمضان اور عید کی تعطیلات کے دوران 63.2 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 827.2 ارب روپے نکالے گئے جبکہ صرف عید کی تعطیلات کے دوران 11.6 ملین ٹرانزیکشنز کے ذریعے 137.8 ارب روپے نکالے گئے.

اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے اور عیدالفطر کی طویل تعطیلات کے دوران نقد رقوم کی زیادہ طلب کے پیش نظر اے ٹی ایم مانیٹرنگ کی ایک خصوصی مشق کا آغاز کیا تھا۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک کے اندر اس کام کے لیے وقف ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ نگرانی کے ذریعے تمام بینکوں کے ملک گیر اے ٹی ایم آپریشنز پر نظر رکھی جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کی وقف ٹیم کا عملہ بینکوں کے ساتھ رابطے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب رہا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا ئے کہ 9 دنوں پر مشتمل عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم کی خدمات بلاتعطل دستیاب رہیں۔

عوام الناس کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی ٹیموں کو500سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جنہیں کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لیے بینکوں سے فوری طور پر رابطہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک رمضان کے دوران اور عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایم کی دستیابی کو یقینی بنانے پر بینکوں کی کوششوں کو سراہتا ہے۔

اے ٹی ایم کے کارگر رہنے کا وقت بھی اس لحاظ سے حوصلہ افزا ہے کہ بینکوں کے لیے یہ کام مشکل تھا کہ وہ خرابی دور کرنے کے لیے اے ٹی ایم کی مانیٹرنگ ٹیموں کو ایسے حالات میں متحرک کریں جب نقل و حرکت میں رکاوٹیں حائل ہوں اور مارکیٹوں کی بندش کی بنا پر پرزہ جات کا حصول دشوار ہوں۔

اسٹیٹ بینک پختہ عزم رکھتا ہے کہ آئندہ بھی عوام کو سہولت فراہم کرتا رہے گا اور اس قسم کی مشقوں پر عمل جاری رکھے گا تاکہ بحیثیتِ مجموعی تمام عوام کو سہولتیں میسر آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر