چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک انرجی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 88 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔
عاصم سلیم نے کہا کہ منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ کروٹ منصوبے پر 1 ارب 72 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر کام اپریل 2022 میں مکمل ہو جائے گا جبکہ اس منصوبے سے 5 ہزار افراد کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ دریائے جہلم پر بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News