Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کی کشمیر کو الحاق کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، شیری رحمان

Now Reading:

مودی کی کشمیر کو الحاق کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، شیری رحمان
شیری رحمان
Advertisement

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی کی مقبوضہ جموں و کشمیر کو الحاق کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کےمطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان  نے وزیر خارجہ کے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ 370 کو بھارت کا داخلی معاملہ کیسے قرار دے رہے ہیں؟

 شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق کوئی بھی معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یہ ایک متنازعہ علاقہ ہے۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے بیان کو پارلیمنٹ میں واضح کرنا ہوگا۔

Advertisement

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور چینلز فیصلے کرنے کے لئے نہیں بلکہ تنازعہ میں اسٹریٹجک وضاحت کے حصول کے لئے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت یا تو کسی الجھن کا شکار ہے یا کسی معاہدے میں ملوث ہیں۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ  آرٹیکل اے -35 کو منسوخ کرنے کہ بعد بھارت مقبوضہ جموں اور کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کر سکے گا ،جو آرٹکیل 370 سے منسلک ہے ۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ دونوں ہی صورتحال کشمیر اور پاکستان کے عوام کے لئے مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں ،امن کے شرائط منصفانہ ہونے چاہئیے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
عید سے قبل عوام کے لیے بڑا تحفہ
تربت نیول بیس پرحملے کا تاثردرست نہیں، سرفرازبگٹی
وفاقی حکومت کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی 14 اپریل کو منانے کا فیصلہ
خیبر پختونخوا حکومت آمدن سے زائد اخراجات کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر