آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی نے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا کردیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے جبکہ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1572 روپے 40 پیسے کا تھا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق جون 2021ء کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News