مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے ضمانت کے بعد بیرون ملک جانے کی تیاری بھی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
شہباز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے آشیانہ اقبال ریفرنس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت ملی، ضمانت کے بعد بیرون ملک گیا اور پھر وطن واپس بھی آگیا۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جوکہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
شہباز شریف نے استدعا کی ہے کہ وفاقی حکومت کو درخواست گزار کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News