Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب موتیا کی دوا سے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی

Now Reading:

اب موتیا کی دوا سے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی

موتیا کے علاج کیلئے ماہرین نے جلد دوائیں متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

انسانی بصارت اور موتیا کے ممتاز ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت جلد موتیا (کیٹریکٹ) کے لیے آپریشن کی ضرورت نہیں پڑے گی اور عام دواؤں سے اس کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

انسانی آنکھ میں موتیا اترنے کا عمل ایسا ہے کہ اس مین آنکھ میں دھیرے دھیرے مائع جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے اور آنکھ تک پہنچنے والی روشنی کو روک دیتا ہے۔

موتیا کے باعث آنکھ میں شدید دھندلاپن ہوجاتا ہے اور بہت حد تک معمولات  پر متاثر ہوتا ہے۔ موتیا کا علاج نہ ہونے کی صورت میں نابینا پن بھی ہوسکتا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اندھے پن کے نصف واقعات کی وجہ آنکھ میں موتیا اترنا ہے۔

Advertisement

موتیا کا واحد علاج آپریشن ہے جس میں آنکھ کے اوپر قدرتی لینس نکال کر اس کی جگہ مصنوعی لینس لگایا جاتا ہے۔

برطانیہ کی اینجلیا رسکن یونیورسٹی (اے آریو) کے ماہرین نے دیگر سائنسدانوں کے تعاون سے ایک تحقیق شائع کرائی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک طرح کا پروٹین ’ایکوپورِن‘ آنکھ کے لینس میں پانی کی راہ ہموار کرتا ہے اور لینس متاثر ہونا شروع ہوجاتا ہے اور آخرکار موتیا بننا شروع ہوجاتا ہے۔

سائنسدانوں نے انسانی آنکھ کے لینس کا دس سال تک مشاہدہ کیا ہے جس میں انسانی آنکھ کے لینس کی نشوونما کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔

مشاہدے کے دوران سائنسدانوں نے سب سے پہلے ایکواپورن نامی پروٹین کے کردار کو واضح کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق نینو ذرات سے کسی آپریشن کے بغیر ہی موتیا کا علاج ممکن ہوسکتا ہے اور اس ضمن میں بعض اجزاء کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت سائنسدانوں نے موتیا بننے کے عمل اور لینس کی بناوٹ کو سمجھا ہے اور امید ہے کہ اس طرح عام دواؤں سے موتیا کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر