پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی اور کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔
عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی .تاریخی میڈیا سنسرشپ تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا.آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 10, 2021
تاریخی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے .انڈے، مرغی، بھینس، کٹے ، بکری سے جس نے معیشت چلانی تھی، اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) May 10, 2021
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخی میڈیا ،سنسرشپ، تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لے رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت ،مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی نالائقوں اور تاریخی نااہلوں نے ملکی معیشت، روزگار اور عوام کا تاریخی بھٹہ بٹھایا ہے جبکہ تاریخی قرض لے کر ظالم حکمرانوں نے تاریخی بوجھ ملک اور قوم پر لاد دیا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخی ترقی کی شرح کو محض اڑھائی سال میں تاریخی منفی 0.4 فیصد کی تنزلی اور زمین میں دفن کرنے کا تاریخی حادثہ ہوا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی عمران صاحب کی تاریخی ناکامی ، نالائقی اور کرپشن کی داستان ہے جس نے انڈے، مرغی، بھینس، کٹے اور بکری سے معیشت چلانی تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس کے دور میں مرغی اور انڈے تاریخی مہنگے ہو گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مہنُگائی میں تاریخی اضافہ، جھوٹ ، فریب اور دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے جبکہ تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News