Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل اور نالائق حکومت سے نجات کیسے حاصل کی جائے ،نیئربخاری

Now Reading:

نااہل اور نالائق حکومت سے نجات کیسے حاصل کی جائے ،نیئربخاری

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق حکومت سے نجات کیسے حاصل کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تھی تو ہمارا ایک ہی ایجنڈا تھا اور اس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی آج بھی متفق ہے۔

نیئربخاری نے کہا کہ اس ایجنڈے پر دیگر سیاسی پارٹیز کو بھی کردار ادا کرنا چاہئیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کو ایک بہتر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں پر ان اختلافات کو دور کرنے کے لئے پہل کی جاتی ہے۔

Advertisement

نیئربخاری نے کہا کہ پہل کرنے کے لئے پی ڈی ایم کے عہدیداران کو آگے آنا چاہئیے میں سمجھتا ہوں کہ سیاست میں حرف آخر کوئی بات نہیں ہوتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کا آج بھی یہی مؤقف ہے وہ نااہل حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس پر جو چارٹر دیا اور ایکشن پلان بنایا تھا اس پر آج بھی قائم ہیں اور دیگر جماعتوں کو بھی اس کے مطابق پیشرفت کرنی چاہئیے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا ثبوت دینا چاہئیے تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر