Advertisement

سرکاری اسپتالوں میں عید کی تعطیلات منسوخ

انٹرنیشنل ڈفینس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار

کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارتِ صحت کی سفارش پر سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کی عید کی تعطیلات منسوخ کردی گئیں، عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں تعینات عملے کو عید کی تعطیلات کے دوران باقاعدگی اور معمول کے مطابق امور انجام دینا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدکے 3 دن کے علاوہ ویکسینیشن سینٹر کھلے رہیں گے۔ سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ کوروناویکسینیشن سینٹر 13 سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے کورونا ایس اوپیز کے تحت 9 سے 16مئی تک نئی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں تمام سیاحتی تفریحی مقامات عید تعطیلات کے دوران بند رہیں گے اور شہریوں کی نقل وحرکت محدود رہے گی۔

سندھ میں لگائی گئی نئی پابندیوں کے مطابق سندھ بھر میں ریسٹورنٹ کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی جبکہ انٹر سٹی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ 16مئی تک بند رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version