Double Click 728 x 90
Double Click 970 x 250

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 99 افراد جان کی بازی ہار گئے


کلثوم ہرا

09th May, 2021
Double Click 160 x 600

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 99 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18832 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 856084 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 4 ،پنجاب میں کورونا سے 60 ، سندھ میں کورونا سے 4، بلوچستان میں کورونا سے1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 26  افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 18832 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4726 ، بلوچستان میں 247 ، خیبرپختونخوا میں 3588 ، آزاد کشمیر میں 507 ،اسلام آباد میں 706، گلگت بلتستان میں 107، پنجاب میں 8951 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 60  مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 8951 ہوگئی ہے۔

Double Click 300 x 250

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ