Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جہانگیر ترین گروپ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا

Now Reading:

جہانگیر ترین گروپ کا باضابطہ اعلان کردیا گیا
جہانگیر ترین

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی؛ جہانگیر ترین گروپ نے اپوزیشن سے وزارت اعلی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے ہم خیال اراکین کے اعزاز میں لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں واقع اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا۔

ایم پی اے سلمان نعیم نے عشائیے میں موجود شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کا نام جہانگیرترین ہم خیال گروپ رکھا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کے جمعہ کے روزاجلاس میں پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔

سلمان نعیم نے یہ بھی کہا کہ آج کے اجلاس میں کوئی نیا رکن اسمبلی شریک نہیں ہوا، گزشتہ اجلاس میں سےبھی کئی اراکین اسمبلی شریک نہ ہوسکے۔

ایم پی اے سلمان نعیم نے مزید کہا کہ اجلاس میں اراکین سے گروپ کےاعلان کے لئے باقاعدہ حلف لیاگیا۔ شرکت نہ کرنے والےاراکین کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے، کئی اراکین مصروفیات کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔

اس موقع پر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں، کل کی پیشی پر پھر اکٹھے ہو کر اظہار یکجہتی کریں گے۔

Advertisement

نعمان لنگڑیال نے یہ بھی کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ عوام دوست بجٹ ہو، سعید اکبر نوانی پنجاب اسمبلی میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے۔

نعمان لنگڑیال نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین گروپ میں 31ارکان ہیں۔ ہم ہر تاریخ پر آتے ہیں، ہماری تعداد کم نہیں ہوئی۔

عشائیہ میں شرکت کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی کے جو اراکین اور وزرا پہنچے، ان میں ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اسلم بھروانہ، صوبائی وزیر اجمل چیمہ، مشیر وزیرِاعلیٰ پنجاب فیصل حیات جبوانہ، عون چوہدری، چوہدری امین اور ایم پی اے نذیر چوہان سمیت دیگر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، آئی ایم ایف
‘ملک دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی جارہی ہے’
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر