Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا ایران اور افغانستان سرحد بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان کا ایران اور افغانستان سرحد بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کی نئی اقسام کی روک تھام کیلئے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کو روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کی نئی اقسام کی روک تھام کیلئے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے،  یہ پابندی 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا جبکہ پابندی کا اطلاق کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا، بارڈر ٹرمینل ہفتے میں 7 روز کھلے رہیں گے۔

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی ۔ افغانستان اور ایران سے طبی بنیادوں پرآنے والوں کو بھی اجازت ہوگی، اسی طرح افغانستان اور ایران کے شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگئی۔

Advertisement

این سی او سی کے مطابق زمینی راستے سے آنے والے مسافروں کے لیے سیل ہوں گے تاہم افغانستان اور ایران جانے والوں کو واپسی کی اجازت ہو گی اور دونوں ممالک سے زمینی راستے کے ذریعے آنے والے پاکستانی مسافروں کا آر اے ٹی ٹیسٹ ہو گا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مثبت کیس آنے پر پاکستانیوں کو قریبی قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا جبکہ مثبت آنے والے افغان شہریوں کو واپس بھیج دیا جائے گا تاہم پاکستان اور افغانستان میں موجود غیرملکی جو واپس جانا چاہتے ہیں ان کو استثنیٰ ہو گا۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ ایران و افغان سرحد پرقانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاوں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عملہ ٹیسٹنگ پروٹوکول اور سخت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر