Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی

Now Reading:

شہباز شریف نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشاء اور اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فرد کی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام انجام نہیں پاتے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر و محور پارلیمان ہے جسے 3 سال سے تالا لگایا ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ انتخابی اصلاحات ہم کرسکتے ہیں جن میں سیاسی مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلنے اور ان کی تجاویز کو اپنانے کاصبر اور حوصلہ ہے، مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخی انتخابی اصلاحات کی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں ہونے والی ان اصلاحات پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، سب کے اتفاق رائے کا مظہراور دستخط شدہ انتخابی اصلاحات کی وہ تاریخی دستاویز آج بھی موجود ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جس وقت اپوزیشن مثبت تجاویز اور میثاق معیشت کی بات کررہی تھی تو این آر او ، این آر او کا شور وغل مچاکر ان کی توہین کی گئی۔

Advertisement

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی ساکھ انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی سے بہتر ہوتی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ کے بجائے تباہ معیشت، مہنگائی اور بے روزگاری سے مرتی عوام کی فکر کریں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر