Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ منہ میں چھالے بننے کی اصل وجہ کیا ہے؟

Now Reading:

کیا آپ جانتے ہیں کہ منہ میں چھالے بننے کی اصل وجہ کیا ہے؟

منہ میں چھالوں کے بننے کا عمل موسم گرما میں زیادہ دیکھنے  میں آتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے مطابق یہ چھالے کسی بھی عمر کے افراد کے منہ میں بن سکتے ہیں۔

اکثر و بیشتر ان چھالوں کی شکایت بخار ہونے کے دوران یا جسم میں کسی وائرس کے خلاف لڑنے کے نتیجے میں سامنے آ تی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کے مطابق ان چھالوں کے بننے کی تا حال کوئی اصل وجہ تو سامنے  نہیں آ سکی ہے مگر  یہ ایک مفروضہ ہے کہ رگڑ کر برش کرنے، مصالحے دار غذائیں کھانے، ہارمونز میں تبدیلی یا ذہنی تناؤ وغیرہ کے سبب یہ چھالے منہ میں بن سکتے ہیں۔

منہ کے چھالوں اور ان کے درد سے تو ہر انسان واقف ہے جبکہ ان چھالوں کے سبب نہ صحیح سے کھانا کھایا جاتا ہے اور نہ ہی کچھ ٹھنڈا گرم پیا جا تا ہے۔

Advertisement

لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ  ان چھالوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے چند آزمودہ چیزوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ان کے ٹھیک ہونے کا دورانیہ 6 سے8 دن ہوتا ہے۔

منہ میں بننے والے چھالوں کو جَلد ٹھیک کرنے کے لیے  چند آزمودہ گھریلو ٹوٹکے مندرجہ ذیل ہیں:

ایلو ویرا، گھیکوار 

ایلو ویرا جیل منہ کے چھالوں کے علاج کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

ایلو ویرا جیل کا استعمال منہ کے چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز کر دیتا ہے جبکہ درد میں بھی کمی لاتا ہے۔

Advertisement

ایلویرا جیل کی مطلوبہ مقدار منہ کے چھالوں میں لگائیں، اس عمل کو دن میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔

ٹی بیگز

چھالوں کے علاج کے لیے استعمال شدہ ٹی بیگ کو پانچ منٹ تک چھالوں پر لگائے رکھیں، اس عمل سے درد میں کمی محسوس ہوگی اور چھالے جلد ٹھیک ہوں گے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا  تیزابی کیفیت، ایسیڈیٹی کو معمول پر لاتا ہے جو کہ منہ کے چھالوں کا باعث بنتے ہیں جبکہ یہ بیکٹریا کو ختم کرکے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔

میٹھے سوڈے کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کلیاں کرلیں۔

Advertisement

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ

ہائیڈرجن پر آکسائیڈ ایک طاقتور جراثیم کش محلول قرار دیا جاتا ہے، اس سے منہ سمیت دانتوں کی بھی صفائی کی جاتی ہے۔

 ہائیڈرجن پر آکسائیڈ منہ کے چھالوں یا زخم کو انفیکشن سے بچاتا ہے، اس محلول کو ماؤتھ واش کی طرح استعمال کریں۔

تاہم ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کو نگلنے سے پر ہیز کریں۔

وٹامن ای

وٹامن ای کے ایک کیپسول کو کاٹ لیں اور اس میں سے نکلنے والے تیل کو متاثرہ حصے پر لگائیں، یہ تیل چھالے پر ایک حفاظتی تہہ بنا دے گا جو اسے انفیکشن سے تحفظ دے گا اور جلد ٹھیک ہونے میں بھی مدد بھی۔

Advertisement

نمکین پانی

نمک ملے پانی سے تیس سیکنڈ تک کلیاں کریں تاکہ چھالوں کے ختم ہونے کا عمل تیز ہوجائے۔

جبکہ سوڈیم کلورائیڈ یعنی کے نمک پانی میں ملا کر ٹشوز کی مدد سے چھالوں پر یہ محلول لگائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر