معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنے فلاحی اداررے کی ایمبولینس سروس شروع کر دی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاونڈیشن نے ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغازکردیا ہے۔

ایم ٹی جے فاونڈیشن کی جانب سے انسٹاگرام پر ایمبولینس کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں مولانا طارق جیل ایمبولینس کا معائنہ بھی کررہے ہیں۔
سماجی رابطے پر کی گئی پوسٹ میں فاونڈیشن نے ایمبولینس سروس کو شروع کرنے میں تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
اس سے قبل مولانا طارق جیمل نے ایم ٹی جے کے نام پر اپنا برانڈ بھی لانچ کیا تھا۔
جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ برانڈ لانچ کرنے کا مقصد خالصتاً مدارس کی مالی معاونت اور فلاحی کام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
