عوامی نیشنل پارٹی ( اےاین پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی تدفین کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ( اےاین پی) کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کی چارسدہ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں ولی باغ میں شوہرعبدالولی خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نمازجنازہ میں ایمل ولی خان،میاں افتحارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، غلام احمد بلور، ثمرہارون بلور اور زاہد خان کےعلاوہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے شرکت کی۔
اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان علالت کے باعث والدہ نسیم بیگم کے جنازے میں شرکت نہ کرسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News