Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ شلپا شیٹھی سمیت ان کا پورا گھرانہ عالمی وبا کا شکار

Now Reading:

اداکارہ شلپا شیٹھی سمیت ان کا پورا گھرانہ عالمی وبا کا شکار
Advertisement

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر کے تمام افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)

Advertisement

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ 10 دن ہمارے اہل خانہ کے لیے خاصے مشکل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرے ساس سسر سمیت سمیشا (بہن )ویان ( بیٹا )میری والدہ اور راج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

شلپا شیٹھی نے بتایا کہ وہ گھر کے کمروں میں ہی آئسولیشن میں ہیں اور ڈاکٹرز کے مشورے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اسٹاف ممبر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہیں طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔

Advertisement

بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی نے مزید لکھا کہ خدا کے فضل و کرم سے تمام افراد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں جب کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اپنی پوسٹ میں مداحوں کو تعاون پیش کرنے پر شلپا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا کو سنجیدہ لینے پر بھی زور دیا۔

گزشتہ دنوں قبل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون سمیت ان کا پورا گھرانہ عالمی وبا کا شکار ہوا ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون کی والدہ اور بہن میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ خود دپیکا پڈوکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے اور اداکارہ اس وقت بنگلور میں اپنی والدہ کے گھر پر ہی ہیں۔

واضح رہے گذشتہ روز بھارت کے سابق معروف بیڈمنٹن کھلاڑی اور دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون عالمی وبا  کی وجہ سے بنگلور کے اسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔

Advertisement

دوسری جانب دپیکا پڈوکون کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے اداکارہ  کی صحت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

جبکہ اداکارہ  دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون کے ایک قریبی دوست نے میڈیا کو بتایا ہےکہ پرکاش کی حالت بہتر ہے اور انہیں 2 سے 3 دن میں گھر منتقل کیا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارت کے رئیلیٹی شو 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اداکارہ روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بگ باس 14 کی فاتح نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکارہ روبینہ نے بتایا تھا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے، وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

Advertisement

روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا نے شدت اختیار کی ہوئی ہیں اور دن با دن تیزی سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کو کونسی بلاک بسٹر فلم کی آفر ٹھکرانے کا افسوس ہے؟
بھارتی سنگھ کا ماہ رمضان کی اہمیت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار
ایک اور معروف بھارتی اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی
اپنی ناکامیوں کی وجہ سے صدمے کا شکار تھی، کرینہ کپور کا انکشاف
شاہد کپور کا اپنے کیریئر کے آغاز اور جدوجہد کے متعلق اہم انکشاف
اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر