سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لئے نئی شرائط عائد

وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

11th May, 2021. 09:45 pm
سعودی عرب

سعودی حکومت کا سعودیہ آنے والے مسافروں کے لئے کورونا ویکسین کی نئی شرائط عائد کردی جس کے تحت مسافروں کو4اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے ایک ڈوز لگوا کر آنا لازمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کو نئی ہدایات جاری کر دیں، سعودی عرب کی کورونا ویکسین کی نئی شرائط نے پاکستانیوں کو بڑی مشکلات میں ڈال دیا۔

 سعودی شہری ہوابازی نے سعودیہ میں آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ لازم قرار دے دیا جبکہ مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ کی شرائط و ضوابط بھی جاری کردیئے ہیں۔

شرائط و ضوابط کے مطابق مسافروں کو4 اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے کسی ایک ڈوز لگوا کر آناضروری قرار دیا ، اقسام میں فائزر کی 2 ڈوز،آسٹرازینکا کی 2 ،موڈرنا کی 2 ڈوز اور جانسن کی 1ڈوز شامل ہیں۔

جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے فضائی آپریشن کی حامل تمام ائیرلائنز پر نئے پروسیجر پر عملدرآمد 20مئی سے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروسیجر پرعملدرآمد میں ناکامی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

Adsense 300×250