وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کے سابق وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

17th May, 2021. 12:17 am
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرےکوعیدکی مبارکباد دی۔

 ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماﺅں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور دوریاستی حل کے لئے ہنگامی اقدامات پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماﺅں نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

وزیر اعظم نے مسجدالاقصی میں معصوم نمازیوں پر حملوں اور غزہ پر بمباری کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کو اسرائیلی حملے روکنے اور فلسطینیوں کی حفاظت پر زور دیا۔

Adsence 300X250