Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کی پریشانی کا احساس ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

عوام کی پریشانی کا احساس ہے، فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی پریشانی کا احساس ہے لیکن ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے اور عوام کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت نے لاک ڈاؤن لگایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام کی عید پر روایتی خوشیاں پھیکی پڑگئی ہیں لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن لگا کر آپ کی جانوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتی جانوں کا ضیاع اس وائرس کے مہلک ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے۔پڑوسی ملک میں اس مہلک وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں تمام دکانیں بند ہوگئیں ہیں اب اپوزیشن بھی چند روز کے لئے اپنی سیاسی دکانیں بند کردیں۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کی پریشانی کا احساس ہے لیکن ایس اوپیز پر عمل کرنا ہوگا۔ڈنڈے کے زور پر بھی ایس او پیز پر عمل کروایا جاسکتا ہے لیکن ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پولٹری مافیا کا مقابلہ کرنے کے لئے اسے ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،چینی مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے جونظام لائے تھے وہی پولٹری پر لاگو کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر