ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر ہونگے، صدر مملکت

وریشہ مسعودویب ایڈیٹر

10th May, 2021. 11:00 pm
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں گورنر بلوچستان امان اللّٰہ یاسین زئی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، بلوچستان میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کئی بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کو ماضی کی حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا، پی ٹی آئی حکومت میں ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں اور گوادر بندرگاہ سے صوبے کی قسمت بدلے گی جبکہ ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار بھی میسر ہونگے۔

واضح رہے اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے وفد نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ حکومت کاروباری اور کمزور طبقات کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا تھا کہ حکومت منصفانہ کاروباری ماحول اور پائیدار معیشت کے لیے پرعزم ہے۔ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معیشت نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹرعارف علوی نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت نے کاروباری اور کمزور طبقات کو 1.2 کھرب کا تاریخی پیکج فراہم کیا جبکہ ٹیکس وصولی اور برآمدات میں اضافہ بھی معیشت کی بہتر کارکردگی ظاہر کرتا ہے۔

Adsense 300×250