Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی انتقام کی بنا پر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا، مریم اورنگزیب

Now Reading:

سیاسی انتقام کی بنا پر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنا غیرقانونی تھا، سیاسی انتقام کی بنا پر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے سیاسی مخالفین کے نام بلیک لسٹ میں شامل کروائے، ‎شہباز شریف کا نام کبھی بھی ای سی ایل پر نہیں تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلیک لسٹ میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف لوگوں کے نام شامل کئے جاتے ہیں، بلیک لسٹ میں شہباز شریف کا نام عمران صاحب کے غیرقانونی حکم پر شامل ہوا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کے سفری طرز عمل کو دیکھتے ہوئے عدالت نے ایک بار سفر کی اجازت دی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اربوں کی منی لانڈرنگ کے الزام کنٹینر پر ہی رہ گئے ہیں کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوئے، فارن فنڈنگ کیس عمران صاحب کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام کو ریلیف، روزگار، آٹا اور چینی دینے پر تیار نہیں، عمران صاحب اپنی سیاست اپوزیشن کو جیلوں میں قید اور بلیک لسٹ میں شامل کرکے بچانا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر