سینئر اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں

اریبہ نثارویب ایڈیٹر

09th May, 2021. 11:48 pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین سینئر اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والی سینئر اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر اُن کی بھانجی گلوکارہ فریحہ پرویز نے دی ہے۔

گلوکارہ فریحہ پرویز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر سینئر اداکارہ طلعت صدیقی کی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

فریحہ پرویز کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن میں گلوکارہ نے لکھا کہ میری خالہ اور اداکارہ طلعت صِدیقی صاحبہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ طلعت صدیقی صاحبہ کی مغفرت فرمائے۔

واضح رہے کہ طلعت صدیقی نے ناصرف لالی ووڈ میں کام کیا بلکہ وہ ریڈیو پاکستان میں بھی کام کرچکی ہیں ، اداکارہ طلعت صدیقی کی مشہور فلموں میں ’دل نشین‘، ’حیدر سلطان‘ اور ’کالیا‘ شامل ہیں۔

Adsense 300×250