Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو سپر لیگ سے نکال دیا گیا

Now Reading:

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو سپر لیگ سے نکال دیا گیا

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو پاکستان سپر لیگ سے نکال دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ہوٹل چھوڑ کر گھر جانے کا کہہ دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سے نسیم شاہ سپر لیگ سے باہر ہوئے ہیں اس لئے نسیم شاہ 26 مئی کو ابوظہبی روانہ نہیں ہوں سکیں گے، لہٰذا وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت تمام افراد کو 48 گھنٹے قبل دئیے گئے اپنے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی جبکہ نسیم شاہ نے اپنے 18 مئی کو کیے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی تھی، پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں  ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل  کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
سوچ بچار کے بعد ججز کی تعداد بڑھائی ہے، اعظم تارڑ
قومی اسمبلی سے بلز کی منظوری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
خیبر پختونخوا کے وزراء کی مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل منظور
رواں سال سندھ میں خواتین پر ظلم و زیادتی کے1617 کیسز رپورٹ
وزیر اعلیٰ سندھ کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر