سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ تصادم خطے کوغلط سمت میں دھکیل رہا ہے۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر بات کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پائیدار امن کے راستے کو مزید مشکل بنارہے ہیں،تصادم انتہا پسندوں کو مضبوط بنارہا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ تصادم خطے میں متعصب آوازوں کو مضبوط اور حقیقی امن کا راستہ مشکل بنا رہاہے، ہمیں فریقین کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔
فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ ہمیں سب سے پہلے تشدد کا خاتمہ اور پھر حتمی حل کیلئے کام کرنا ہے،حتمی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہےجس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News