پاکستان میں آج مزید 5558 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 835639 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 5558 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 895، اسلام آباد میں 317، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 3747، خیبرپختونخوا میں 526، بلوچستان میں 44 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 286520، بلوچستان میں 22664 ، خیبرپختونخوا میں 120590،اسلام آباد میں 76209 ، گلگت بلتستان میں 5330، پنجاب میں 306929 اور آزاد کشمیر میں 17397 مریض موجود ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 895 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 265776 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News