پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عمران عباس نے پر اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے اس لمحے کے بارے میں بتا دیا جس کا انہیں پورے سال شدت سے انتظار رہتا ہے۔
اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عمران عباس کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکار کو انہیں اپنے گھر کی چھت پر کھڑے درخت سے آڑو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ وہ وقت جس کے لیے سال بھر منتظر رہتا ہوں۔
عمران عباس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سارا سال اس لمحے کا انتظار رہتا ہے کہ جب میں اپنی چھت سے تازہ آڑو توڑتا ہوں اور یہیں سے بالکل سامنے میرے کمرے کی کھڑکی بھی کھلتی ہے۔
عمران عباس کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
مداحوں کی جانب سے عمران وباس کی پوسٹ پر مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔
گزشتہ دنوں قبل عمران عباس نے انسٹاگرامپر سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
عمران عباس نے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مجھے اللہ پر یقین اور خود پر بھروسے کے بعد سب سے زیادہ اعتماد اپنے مداحوں پر ہے، جن کی محبتوں کی بدولت آج میں یہاں ہوں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے لکھا تھا کہ میری اصل طاقت میرے مداح ہیں، اور میں اپنے ہر ایک مداح سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ ان سب سے جو پیار ملتا ہے اس سے الگ ہی توانائی ملتی ہے۔
اداکار عمران عباس نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 50 لاکھ فالوورز تک پہنچانے والوں کا شکریہ، آپ سب کیلئے بہت سا پیار۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News