Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور شہر کا دورہ

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہر کا بغیر پروٹوکول دورہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیل روڈ، فیروز پور روڈ ، گلبرگ ، گارڈن ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

شہر میں دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے لاک ڈاؤن کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے حوالے سے بھرپور تعاون پر تاجر برادری سے اظہار تشکر کیا۔

عثمان بزدار نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر انتظامیہ، پولیس، فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤن شہریوں کے تحفظ کیلئے ہے۔ کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومت کی ہدایات پر 100 فیصد عمل کریں۔

عثمان بزدار نے صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا تاہم صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں ۔ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلیے موثر انداز میں کام کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version