Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پکاسو کی یہ پینٹنگ 10 کروڑ34 لاکھ ڈالر میں نیلام

Now Reading:

پکاسو کی یہ پینٹنگ 10 کروڑ34 لاکھ ڈالر میں نیلام

معروف ہسپانوی مصور پیبلو پکاسو کی پینٹنگ 10 کروڑ 34 لاکھ ڈالر ( 15 ارب 22 کروڑ پاکستانی روپے) میں نیویارک میں نیلام کردی گئی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس پینٹنگ کی قیمتِ خرید نے اس کی قیمت کےساڑھے 5 کروڑ ڈالر کے اندازے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

پکاسو کی اس پینٹنگ میں ایک عورت (میری تھریسے والٹر) کو کھڑکی کے قریب بییٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

کرسٹیز لندن کے ماڈرن آرٹ ڈپارٹمنٹ کی سربراہ کیتھ گل کا کہنا ہے کہ’یہ ایک آئیکونک تصویر ہے اور 2013 سے اسے نیلامی میں نہیں دیکھا گیا’۔

کیتھ گل نے کہا کہ میری تھریسے کے پورٹریٹ کو خاص طورپر 1932سے بہت زیادہ پذیرائی ملتی رہی ہے۔

Advertisement

کرسٹیز کے مطابق پیٹنگ کی نیلامی کیلئے لگائی جانے والی بولی کافی دیر تک جاری رہی جس کے بعد اس پینٹنگ کو کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے شخص نے آن لائن شرکت کے دوران خریدا۔

یہ ہسپانوی مصور پکاسو کی پانچویں پینٹنگ ہے جسے 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم میں فروخت کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
یہ 4 مصنوعات جو آپ کی جلد کو مکمل تبدیل کر سکتی ہیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی درجہ حرارت کے بارے میں چند دلچسپ حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر