Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ: کتنی بچت ہوگی ؟ اچھی خبر

Now Reading:

حکومت کا اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ: کتنی بچت ہوگی ؟ اچھی خبر
اسٹامپ پیپر
Advertisement

پنجاب حکومت نے اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے سے حکومت کو کتنی بچت ہوگی، تفصیلات سامنے آ گئی۔

اس حوالے سے ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ کا کہنا ہےکہ اسٹامپ پیپر ختم ہونے سے ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

 ممبر بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہےکہ جائیدادوں کی رجسٹری سادہ کاغذ پر ہوگی،سفید کاغذ پر لکھی رجسٹری پر تین بار کوڈ لگائے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق اسٹامپ پیپر ختم کر نے کے فیصلے پر اس سال پنجاب بھر میں عمل درآمد شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  تمام پٹوار خانے سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کا بھی حکم جاری کردیا ہے۔

Advertisement

پنجاب میں چھوٹے اسٹامپ پیپرز کی فروخت میں بھی اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواتھا ، جس کی وجہ سے چھوٹے اسٹامپ پیپرزکو بھی ای اسٹامپ منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹامپ پیپر کیا ہوتا ہے اور اس کا طریقہ استعمال

اسٹامپ پیپر ایک ایسا کاغذ ہوتا ہے جس پر اس کی مالیت لکھی ہوتی ہے اور باقی حصہ خالی ہوتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹامپ پیپر حکومت جاری کرتی ہے اس کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے۔

عدالت میں کوئی درخواست دائر کرنے، کسی سے کاروباری معاہدہ کرنے ، جائیداد کی خریدو فروخت کےلئے اسٹامپ پیپر کی ضرورت ہوتی ہے۔

 اسٹامپ پیپر کو فروخت کرنے والے اسٹامپ فروش کو معمولی کمیشن 4سے 5 فی صد تک دیا جاتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت کا نئی گاڑیوں کی درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
عید سے قبل پیٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر